کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے بسوں کے ذریعے ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ صوبے میں غیر قانونی کاروبار اور اس سے جڑے مسائل کا سدباب کیا جاسکے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری کے مطابق بسوں میں اسمگلنگ کے لیے بنائے گئے خفیہ خانوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں متعدد بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ بسوں میں خصوصی خانے بنا کر مختلف ممنوعہ اشیا کی ترسیل کی جاتی ہے، جس سے صوبے میں بدامنی اور غیر قانونی کاروبار کو فروغ ملتا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ میں ملوث بسوں کے روٹ پرمٹ فی الفور منسوخ کر دیے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان کے بقول متعلقہ اداروں کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جاسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کے مفاد میں کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
حکومت بلوچستان کا بسوں کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ

