کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ شہر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ کے ذیر نگرانی آج شیڈول کے مطابق جلال آغا تحصیلدار کوئٹہ سٹی نے اسیسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ تشخیص کا عمل 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔

