مستونگ :مستونگ شہر کے قریب شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرون کیمروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں جس سے شہریوں میں مزید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مستونگ شہر کے قریب شدید فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

