سونمیانی وندر:وندر پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او وندر سب انسپکٹر یار محمد کمانڈو نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضے سے 1130 گرام چرس برآمد کر لی ملزم ناصر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق ملزم موبائل سروس پر منشیات فروخت کرتا تھا۔
وندر سے منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

