ڈیرہ مراد جمالی :اوستہ محمد میںنامعلوم فراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد کی حدود میں غریب آباد کے رہائشی سید شوکت شاہ کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیااور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔پولیس نینعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔دوسری جانب جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر 28لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔لیویز کے مطابق جھل مگسی کے علاقے سوئے جاکے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ایک غیر سرکاری این جی او کے عملے سے 28لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
اوستہ محمد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل،جھل مگسی میںڈاکو 28لاکھ روپے چھین کرفرار

