اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کےقریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل اور سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں۔
اوتھل ` کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم 9 افراد جاں بحق 2 زخمی

ٹیگز:
اوتھل
