سبی:ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے سبی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا، جس کے ذریعے 585 مسافروں کو کوئٹہ روانہ کیا گیا۔قومی شاہراہ این-65 پر بی بی نانی پل کو نقصان پہنچنے کے باعث عام ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں پنجاب اور سندھ سے آنے والے ٹرانسپورٹروں نے بڑی تعداد میں مسافروں کو سبی ریلوے اسٹیشن پر اتار دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے تمام انتظامات کی نگرانی کی، جن میں سیکورٹی، مسافروں کو پینے کے پانی کی فراہمی، بروقت ٹکٹوں کا اجرا اور مسافروں کی ٹرین میں سوارگی شامل تھی۔ اس اقدام میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔ خصوصی ٹرین دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر سبی ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔
قومی شاہراہ متاثر، سبی سے خصوصی ٹرین کے ذریعے 585 مسافرکوئٹہ روانہ

