کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں 18 اگست سے 22 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب، موسی خیل، بارکھان، سبی، نصیر آباد، خضدار، آواران، لسبیلہ، سوراب اور گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ زمینداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں، سولر پینلز اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ حکام کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات پر انحصار کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے 22 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

ٹیگز:
بلوچستان
