لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس تھانہ صادق علی شہید صدر نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور شیشہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کے خصوصی احکامات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی اور ایس ایچ او سب انسپکٹر مشتاق احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ اس دوران آلٹو کار گاڑی کی تلاشی پر 22 کلوگرام چرس اور 5 کلوگرام شیشہ (آئس) برآمد ہوا۔ کارروائی میں ملزم حسین خان ولد قاسم خان ساکن واپڈا کینٹ بہادر پور رحیم یار خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
لورالائی پولیس کی بڑی کارروائی، آلٹو کار سے 22کلو چرس اور 5کلو شیشہ برآمد

ٹیگز:
لورالائی
