اوستا محمد:کھیر تھر کینال سے گزشتہ روز 25 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو نکال کر شناخت دانیال کھوسہ کے نام سے کی، جو گوٹھ آدم کھوسہ، جیکب آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو قتل کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب اوستا محمد میں یوم آزادی کے روز ڈاکوں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ حدود میں ایری لاڑہ نزد سکھیا خان ببر کے مقام پر صبح سات بجے چھ نامعلوم مسلح ڈاکوں نے روڈ بلاک کر کے ایک شخص سے موٹر سائیکل ماڈل 2024، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس موقع پر پہنچی لیکن فائرنگ کے باعث پیچھے ہٹ گئی۔ ایک اور واقعہ پنی پیر کے مقام پر پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
کھیر تھر کینال سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

