کراچی (ڈیلی گرین گوادر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے حب کینال منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا تھا، جسے 11 ماہ میں ہی مکمل کرلیا گیا۔انہوں نے کہاکہ شہباز اسپیڈ کا تو ہم نہیں معلوم لیکن بلاول اسپیڈ کو سب نے دیکھ لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہم بلاول بھٹو کے وعدوں کو ایفا کررہے ہیں، مواچھ گوٹھ تک پانی پہنچانے میں جلد کامیاب ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ 30 اپریل تک کراچی میں 2 انڈر پاس اور فلائی اوور مکمل ہو جائیں گے، جبکہ کراچی سے کاٹھور تک روڈ دسمبر تک مکمل کرلیں گے، عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہےگا۔
شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

ٹیگز:
مرتضیٰ وہاب
