مستونگ:مستونگ میں کسٹم اور ایف سی کا اسمگلروں کے خلاف مشترکہ کاروائی کے دوران ، پہاڑوں سے مسلح افراد کا ایف سی و کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ و راکٹوں سے حملہ، ایک ڈرائیور جاں بحق، اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، سامان سے لدھے دو کوچز سامان سمیت نذر آتش، علاقے میں حالات کشیدہ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کے وقت مستونگ کے تحصیل دشت میں عمر ڈور کے مقام پر کسٹم حکام اور ایف سی اہلکار غیر ملکی سامان سے لوڈ کوچز کا پیچھا کر رہے تھے کہ عین اس وقت قریبی پہاڑوں سے مسلح افراد نے فورسز اور کسٹم اہلکاروں پر شدید فائرنگ کے ساتھ راکٹوں سے بھی حملے شروع کر دیئے اور ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی ہوئی مسلح افراد اور ایف سی کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملے کے دوران سمگلروں کی کوچز و دیگر گاڑیوں میں آگ بھڑک اْٹھی جس سے بھاری مالی نقصان ہواواقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کی فضا قائم ہے جبکہ فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزکورہ علاقوں میں چیکنگ و سرچ آپریشن بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
مستونگ ، مسلح افراد کا ایف سی و کسٹم اہلکاروں پر راکٹوں سے حملہ، ڈرائیور جاں بحق

