کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے 18 سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے 18 سرکاری تعلیمی ادارے مختلف بااثر افراد کے قبضے میں ہیں، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام قبضہ شدہ اسکولوں سے فوری طور پر قبضے ختم کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ کارروائی مکمل کر کے آئندہ ہفتے تک رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور تعلیمی اداروں کو ہر صورت میں واگزار کرایا جائے گا۔
کوئٹہ کے 18سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کا قبضہ

ٹیگز:
کوئٹہ
