کراچی (ڈیلی گرین گوادر) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں کی وجہ سے ان کی شادی خطرے میں ہے، شوہر کو ان سے شکایات ہیں اور ان کے درمیان کشیدگی چل رہی ہوتی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی ٹی وی شو میں مختلف ڈراموں پر تبصرے کیے اور ساتھ ہی اپنی ذاتی زندگی کے رازوں سے بھی پردہ اٹھایا۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کا پورا ہفتہ ڈرامے دیکھتے ہوئے گزرتا ہے، ان کا کام بہت مشکل ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ انہیں پروگرام میں آکر ڈراموں پر ایمانداری سے تجزیہ اور تبصرہ کرنا ہوتا ہے، اس لیے وہ پورا ہفتہ ڈرامے دیکھتی رہتی ہیں۔عتیقہ اوڈھو کے مطابق اگرچہ ان کا کام ڈراموں پر تبصرے کرنا ہے لیکن اچھے تبصرے کرنے کے لیے ڈرامے دیکھتی ہیں تاکہ کسی بھی اداکار، ہدایت کار و ڈرامے کی ٹیم کے کسی دوسرے رکن کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ڈراموں پر تبصروں کے وقت ایمانداری سے کام لیتی ہیں، چوں کہ ڈراموں سے بہت سارے لوگوں کا کیریئر جڑا ہوتا ہے، وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کر سکتیں۔اسی بات پر اداکارہ نے بتایا کہ چوں کہ ہر وقت ڈرامے دیکھتی رہتی ہیں تو ان کے شوہر کو ان سے شکایات ہیں اور ان کا رشتہ مشکل میں ہے۔
شوہرسے کشیدگی چل رہی ہے شادی خطرے میں ہے، عتیقہ اوڈھو

ٹیگز:
عتیقہ اوڈھو
