کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کیلئے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 34ہزار694چالان کاٹے گئے،825موٹرسائیکلیں،273گاڑیاں اور 51نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں،چالانوں کی مد میں 25.1ملین روپے آمدن حاصل ہوئی ہے،والدین کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دیں، کیونکہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ بچوں کی زندگی کے لیے خطرہ بھی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر سمیع ملک نے کہاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو موثر اور جدید بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کا دباؤ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے جسے حل کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور غلط پارکنگ جیسے مسائل کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے انہوں نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اب تک ممنوعہ نمبرپلیٹس لگانے پر1610چالان کاٹے گئے جبکہ کالے شیشے پر 1959کارروائیاں کی گئی،اب تک 825موٹرسائیکلیں،273گاڑیاں ضبط کی گئی جبکہ 51نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئی ہے،اب تک کل 34ہزار694چالان کئے گئے ہیں،چالان کی مد میں 25.1ملین روپے آمدن حاصل ہوئی ہے،ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کے دوران اب تک 2498افراد کی جانب سے لائسنس کیلئے درخواستیں دی گئی ہے،اب تک 4649مستقل ڈرائیورنگ لائسنس ہولڈرز اور بین الاقوامی ڈرائیورلائسنس رکھنے والے 187ہیں،جن سے 8.5ملین آمدن ہوئی ہے،انہوں نے بتایاکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں سیکھنے والے ڈرائیوروں کی لائسنس کی تعداد7015ہے جن میں سے کل 6006مستقل ڈرائیورنگ لائسنس ہولڈرز شامل ہیں،جن سے 12.85ملین آمدن حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ہیں جبکہ کئی کو تحویل میں بھی لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو جدید تربیت دی جا رہی ہے اور مختلف چوراہوں پر کیمرے نصب کر کے نگرانی کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو سکے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دیں، کیونکہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ بچوں کی زندگی کے لیے خطرہ بھی ہے۔آخر میں ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا کہ ٹریفک کا بہتر نظام شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ عوام ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ کوئٹہ کو ایک محفوظ اور منظم شہر بنایا جا سکے۔
کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینا خطرناک اور قانون شکنی ہے، ڈاکٹر سمیع ملک

ٹیگز:
ڈاکٹر سمیع ملک
