پنجگور :پنجگور میں سی پیک لنک روڈ پر نامعلوم ایگزیو گاڑی میں سوار تین مسلح افراد نے نوجوان کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق اغوا ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ جہاں ولد مراد سکنہ مجبور آباد پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ تینوں اغواکار جدید اسلحہ سے لیس تھے اور انہوں نے شاہ جہاں کو دن دیہاڑے روڈ پر روک کر زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کے فورا بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور جلد مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ واقعہ نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ لواحقین نے نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجگور، مسلح افراد نے نوجوان کو اسلحہ کے زور پر اغواکر لیا

