کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیامحکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تیزمغر بی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث اگلے48گھنٹوں کے دوران کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، واشک، سوراب،پنجگور،ہرنائی، زیارت، پشین، بولان، سبی، ژوب، کوئٹہ، بارکھان، کو ہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہرنائی، زیارت، پشین، بولان، سبی، ژوب، کوئٹہ، بارکھان، کوہلو، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، مو سی خیل، دکی میں اگلے 48 گھٹنوں تک ژالہ باری اور تیز بارش کا امکان ہے محکمہ فشریز نے ممکنہ ہواں اور بارشوں کے پیش نظر 25 مارچ تک سمندر میں نہ جانے کا الرٹ جاری کردیا محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں تک صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے متعلقہ اداروں کوا لرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹے شدید بارش کا امکان

ٹیگز:
شدید بارش کا امکان
