کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین برائے خزانہ اور ریونیو سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے کامرس سینیٹر انوشہ رحمٰن نے یہاں ملاقات کی۔اس موقع پرچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر عبدالقادر ، سینیٹر محسن عزیز، سینٹر منظور احمد کاکڑ ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری ، سینیٹر احمد خان خلجی ، سینیٹر عمر گورگیج، سینیٹر جان محمد بلیدی، سینیٹر رانا محمود الحسن سینیٹر راحت جمالی اور سینیٹر بلال خان مندوخیل بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے سینٹرز کی کوئٹہ آمد پر انہیں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہو رہا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ملاقات

