کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بلوچستان میں دہرے قتل کیس میں مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، جن کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔نجی نیوزکے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان شیئر کرنے پر پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو حراست میں لے لیا تھا، بعد ازاں انہیں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت ون میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے بانو بی بی کی والدہ کا 2 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔قبل ازیں، مقتولہ بانو بی بی کی والدہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بیٹی کے قتل کو جائز اور گرفتار سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر کو بےگناہ قرار دیا تھا۔
ڈیگاری واقعہ، عدالت نے مقتولہ کی والدہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

