دکی(ڈیلی گرین گوادر) معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت نصب اللہ ولد محلج عرف حاجی شمس اللہ سکنہ موسی خیل کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک کانکن کو زندہ نکال لیا گیا تھا جبکہ دیگر کانکنوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اب بھی موقع پر موجود ہیں اور باقی مزدوروں کی بازیابی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دکی،کوئلہ کان میں پھنسے 4 کانکنوں میں سے ایک لاش برآمد

