قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت اللہ بخش ولد محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد لاش کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
قلات ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

