کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان حکومت اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈیگاری قتل کیس کو میرٹ پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ منگل کو ڈیگاری میں خاتون اور مردکے قتل کیس پر چیف جسٹس بلوچستان ہا ئیکورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ سماعت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور حمزہ شفقات،ایڈیشنل آئی جی پولیس سعید وزیر،ایس ایس پی سیرئس کرائم انوسٹی گیشن ونگ صبور آغا اور آئی او جاوید بزدار چیمبر میں پیش ہوئے۔ سماعت میں متعلقہ حکام نے چیف جسٹس کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کیس کو میرٹ پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
ڈیگاری قتل کیس کو میرٹ پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں،چیف جسٹس روزی خان بڑیچ

ٹیگز:
جسٹس روزی خان
