کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ کیاوفاقی وزیر محسن نقوی نے میر ضیاء اللہ لانگو کی خیریت دریافت کی اور ان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ حملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا میر ضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے خیریت دریافت کرنے اور حوصلہ افزائی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا، امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا میر ضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، محسن نقوی

ٹیگز:
محسن نقوی
