اوستا محمد(ڈیلی گرین گوادر) سندھ اور بلوچستان میں دہشت کی علامت تصور کیے جانے والے انعام یافتہ ڈاکو محمد ملوک عرف وچھو چانڈیو کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ وہ خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے میں ایک مقابلے کے دوران مارا گیا، تاہم علاقائی افراد کے مطابق وچھو چانڈیو ذاتی جھگڑے میں اپنے ہی ساتھی غفار عرف غفارو چانڈیو کے ہاتھوں قتل ہوا۔تفصیلات کے مطابق وچھو چانڈیو طویل عرصے تک بلوچستان کے علاقوں اوستا محمد، گڑھی خیرو اور گنداخہ میں سرگرم رہا اور اس پر سندھ میں متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات درج تھے، جس پر حکومت سندھ نے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے ذاتی رنجش کے تحت پیسے کے عوض قتل کیا گیا، نہ کہ کسی پولیس مقابلے میں۔پولیس اور عوامی بیانیے میں تضاد کے باعث صورتحال مزید الجھ گئی ہے، تاہم ایک عہد تمام ہوا اور محمد ملوک عرف وچھو چانڈیو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
سندھ وبلوچستان میں دہشت کی علامت اور اشتہاری ڈاکو ہلاک

