اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) زیرو پوائنٹ کے قریب ایرانی پٹرول لے جانے والی دو موٹر سائیکلیں حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے بعد آگ لگنے سے دونوں موٹر سائیکلیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ تاہم خوش قسمتی سے دونوں افراد محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔
اوتھل، ایرانی پٹرول لے جانے والی دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی

