کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعہ کی دوپہر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قائمقام ڈی ایس پی عبدالرزاق اور ایک سپاہی کو شہید جبکہ دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ چوتو کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب قائمقام ڈی ایس پی عبدالرزاق قلات سے کوئٹہ آرہے تھے اور ان کے ہمراہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے بھرا ایک مزدا ٹرک بھی تھا۔ حملے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عبدالرزاق اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ ایک سپاہی موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ ڈی ایس پی عبدالرزاق نے مستونگ کے سرکاری ہسپتال میں دم توڑا۔
مستونگ حملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد2 ہو گئی

