مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل کردگاپ میں واقع سربند لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد اور لیویز فورس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں لیویز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔لیویز فورس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
کردگاپ میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ` تین اہلکار زخمی

ٹیگز:
کردگاپ
