اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد سے کوئٹہ جانے والے مینگل کوچ پر رات ڈاکوں نے فائرنگ کی، ایک شخص شدید زخمی۔ پولیس امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام عطا اللہ مینگل، نوشکی جدید کے سیاسی سماجی سوشل ورکر ٹرانسپورٹر عطا اللہ مینگل نے کہا نصیر آباد انتظامیہ ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہیں رات ڈاکوں کی قومی شاہراہ نوتال بختیار آباد کے قریب لوٹ مار مسافر بسوں کو دیدہ دلیری سے لوٹتے رہے مگر کوئی انتظامیہ اور پولیس نظر نہیں آئی ڈاکوں نے اوستہ محمد سے کوئٹہ جانے والے مینگل کوچ پر فائرنگ کرنے سے کہی مسافر زخمی جن میں منظور مینگل شدید زخمی ہوئے ڈیرہ مراد میں بروقت علاج کے بعد فوراً لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا جہاں ان کو آپریشن کرکے جسم سے گولیاں نکالی گئی مسافر گاڑیوں نے رات گئے تک قومی شاہراہ کو بختیار آباد کے قریب روڈ بند کر کے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹرانسپورٹ حضرات کی نصیر آباد انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی عطا اللہ مینگل نے کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی نصیر آباد سے اپیل کرتے ہوئے کہا ڈاکوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور امن و امان بحال کیا جائے انہوں نے کہا نصیر آباد انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکوں نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے اور آئے روز قومی شاہراہ ڈاکوں کی لوٹ مار سے خالی نہیں پولیس خواب خرگوش اور تماشائی بنی ہوئی ہیں جنہیں ماہوار لاکھوں روپے امن و امان قائم کرنے اور گشت کے لیے ملتی ہیں مگر افسوس پولیس اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر قومی شاہراہ کو ڈاکوں کی رحم و کرم پر چھوڑا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ٹرانسپورٹ حضرات نے مزید کہا اگر پولیس انتظامیہ ڈاکوں کو پکڑنے اور امن و امان قائم نہ رکھنے پر ہم اپنا آئندہ کا لائے عمل طے کرکے نصیر آباد انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دینگے۔
اوستہ محمد سےکوئٹہ آنے والی کوچ پر ڈاکوؤں کا فائرنگ ،ایک شخص زخمی

ٹیگز:
اوستہ محمد
