قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے پس شہر علاقے غوث آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اچانک پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقتول کی شناخت سلمان احمد ولد عبد القدوس قوم زہری کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال:ڈی ایچ کیو: منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

