ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) جعفرآباد کے مرکزی شہر ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کے کرنٹ لگنے کے دو افسوسناک واقعات میں ایک 22 سالہ نوجوان اور 4 سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے۔ دونوں واقعات مختلف علاقوں میں پیش آئے جن پر اہل علاقہ میں گہرے دکھ اور غم کی فضا چھا گئی ہے۔پہلا واقعہ بھٹی محلہ میں پیش آیا جہاں 22 سالہ امجد پٹھان گھر کی چھت پر بجلی کا تار لگا رہا تھا کہ اچانک بجلی آنے سے اسے زور دار جھٹکا لگا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ فوری طور پر بے ہوش ہو گیا اور جانبر نہ ہو سکا۔دوسرا واقعہ شہر کی جتوئی کالونی میں پیش آیا، جہاں 4 سالہ بچہ بگن جتوئی گھر میں کھیلتے ہوئے بجلی کی ننگی تار سے چھو گیا۔ کرنٹ لگنے سے بچے کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔ان ہولناک واقعات پر اہل علاقہ نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے جان لیوا واقعات سے بچا جا سکے۔
ڈیرہ اللہ یار ،بجلی کا کرنٹ لگنے کےدو افسوسناک واقعات ، نوجوان اور بچہ جاں بحق

