ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار بھٹی محلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے امجد پٹھان جاںبحق ہو گیا۔ریسکیو حکام نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

