کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے سیکرٹری خوراک ایاز مندوخیل کے تبادلے کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرتے ہوئے ان کی تبادلے کے خلاف درخواست با قا عد ہ سماعت کیلئے منظور کرلی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے تبدیل کئے گئے سیکرٹری خوراک ایاز مندوخیل کی جانب سے دائر کی سماعت کی،درخواست گذارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نئے تعینات کئے گئے سیکرٹری خوراک طالب حسین محکمہ بی ڈی اے کے ملازم ہیں ان کی تعیناتی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے،بلوچستان ہائی کورٹ نے سیکرٹری خوراک ایاز مندوخیل کے تبادلے کے نوٹیفیکیشن کوآئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظوری کرلی گئی،،، آئندہ سماعت اکیس دسمبر کو ہوگی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے سیکرٹری خوراک کے تبادلے کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

ٹیگز:
ہائی کورٹ
