ژوب (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی ژوب نے منتخب کابینہ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نو منتخب امیرجماعت مولانا عبدالناصر کاکڑ کی سربراہی میں اراکین جماعت کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امیر جماعت نے اراکین کی رائے سے درجہ ذیل ذمہ داران کا انتخاب کیا امید ظاہر کی گئی کہ یہ جماعت کی ترقی اور علاقے کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر اجاگر کریں گے۔ اجلاس میں فہدخان اور کو ہارون کو جنرل سیکرٹری،مولوی نعمت اللہ کو نائب امیراول،محمدعباس کو نائب امیردوئم، نورالحق کو نائب امیرسوئم، عبدالمالک شاھن کوصدرالخدمت،رحیم اللہ کومعاون الخدمت، نصراللہ کوناظم مالیات،فضل رحیم معاون مالیات،حفظ الرحمن کوناظم شعبہ تربیت، فہم دین مولوی احسان اللہ کو ناظم شعبہ، فہم دین اور مولوی رحیم اللہ کو معاون،شہابدین کو سیکرٹری اطلاعات،اکبردادکو ناظم کمپیوٹرایٹی،مولوی امان اللہ کو ناظم تعلقات عامہ واتحادالعماء،امدادالحق کو ناظم دفترمنتخب کیا گیا۔
جماعت اسلامی ژوب نے منتخب کابینہ کا اعلان کردیا

ٹیگز:
جماعت اسلامی
