لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید ،صدرلاہورعظمی عمران نے کراچی پریس کلب کی سینئر ممبر زبیدہ مصطفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے صحافت کے میدان کو خدمت کے جذبے کے تحت اپنایا اور حق وانصاف کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی اللہ تعالیٰ مرحومہ کی عبادات و حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ، ان کی آخرت کی منازل آسان بنائے۔ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ علاوہ ازیں اس سانحہِ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، ،عفت سجاد، عائشہ سید ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی
کراچی پریس کلب کی سینئر ممبر زبیدہ مصطفی کے انتقال پر ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تعزیت

ٹیگز:
کراچی
