کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سوراب میں کار حادثے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسوراب سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سوراب میں کارحادثے میں ڈسترکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمداکبرقریشی اور ڈیٹا انٹری آپریٹر مسعود احمدجاں بحق جبکہ ایک ملازم سب اسسٹنٹ صدام حسین زخمی ہوگیا۔مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
سوراب ٗ کار حادثے میں 2افراد جاں بحق 1زخمی

ٹیگز:
سوراب
