کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے سانحہ سرہ ڈاکئی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں شہید ہونے والے 9 مسافروں میں سے 8 کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے، تاہم ایک مسافر کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہوسکی کیونکہ دہشتگرد اس کے شناختی دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ باقی مسافر کی شناخت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس سانحے نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا ہے، اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
دہشتگرد ایک مسافر کے شناختی دستاویزات بھی ساتھ لے گئے، نوید عالم

ٹیگز:
دہشتگرد
