کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا کوئٹہ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ۔وفاقی وزیر احسن اقبال ۔ عطاء تارڑ اور خالد مگسی وزیراعظم کے ہمراہ پہنچے کوئٹہ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف امن امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرینگے وزیراعظم کو بلوچستان کی امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکورٹی فورسز کی آپریشن سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

ٹیگز:
وزیراعظم
