کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے حل، بہتر بلدیاتی ڈھانچے اور شفاف نظام کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مرکزی کمیٹی اور چاروں ٹاؤنز کمیٹیوں کے چیئرمینز و ڈپٹی چیئرمینز کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ، اینگل روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی کمیٹی کے چیئرمین و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس نے کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے امیدواروں کی کارکردگی، جاری انتخابی سرگرمیوں اور متعلقہ ٹاؤن کمیٹیوں کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حاجی قاسم خان خلجی، حافظ مسعود احمد، حاجی صالح محمد، مولانا محمد شعیب جدون اور میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں انتخابی مہم کو مزید مؤثر، منظم اور زمینی حقائق سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ حاجی عین اللہ شمس نے کہا کہ جمعیت کے تمام امیدوار اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں اور مختلف علاقوں میں منظم دوروں، عوامی رابطہ مہم اور کارنر میٹنگز کے سلسلے کو مزید بڑھایا جائے تاکہ عوام تک پارٹی کا پیغام مضبوط انداز میں پہنچے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پارٹی کا ہر کارکن اور ذمہ دار اس انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرے گا۔
جمعیت کے تمام امیدوار اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں اور مختلف علاقوں میں منظم دوروں، عوامی رابطہ مہم اور کارنر میٹنگز کے سلسلے کو مزید بڑھایا جائے، مولاناعبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
مولاناعبدالرحمن رفیق
