کوئٹہ(این این آئی) کیچ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بینک کو لوٹنے کے بعد آگ لگادی۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو کیچ کے علاقے بلیدہ میں واقع نجی بنک میں مسلح افراد داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر بینک سے نقدی لوٹ لی مسلح افراد نے جاتے ہوئے بینک کو آگ لگادی جس سے بینک کا تمام ریکارڈجل کر خاکستر ہوگیامقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔
کیچ ،نامعلوم مسلح افراد نے بینک کو لوٹنے کے بعد آگ لگادی

