خاران(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع خاران اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خاران سے 34 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خاران اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

