سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی کے علاقے ہرنائی پھاٹک پولیس چوکی کے قریب اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے دوران دستی بم پھینک دیا، جو چوکی کے قریب جا کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے۔ خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سبی میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

