حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں اے ایس آئی رشید بلوچ کی ذاتی گاڑی میں نامعلوم افراد کی جانب سے بم نصب کیے جانے کی اطلاع پر شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی اہلکار کے گھر کے باہر کھڑی تھی جب مشتبہ سرگرمی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم کی نوعیت جانچنے کا عمل جاری ہے اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن کا امکان ہے۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ہر پہلو سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حب، پولیس افسر کی گاڑی میں بم نصب کیے جانے کی اطلاع ،شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

