ڈھاڈر ،ڈیرہ بگٹی (یو این اے )بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں بم حملوں کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے جن میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پرتشدد واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مچھ بازار میں واقع ایک حلوائی کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں دکاندار عبدالغفار ولد حاجی عبدالجبار راجپوت شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو سول اسپتال مچھ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے امن فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دونوں مقامات پر کارروائیاں شروع کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
مچھ اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں بم حملے،تین افراد زخمی

