کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملک عبداللطیف شاہوانی کی قیادت میں وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میرعبدالکبیر قمبر مینگل میر فیصل زہری عبدالقدیر زہری و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پارٹی کو فعال بنانے یونٹ سازی نئے سیاسی کارکنان کو پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور اس معاملے پر وفد نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو اعتماد میں لیا۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاری حلقہ بندیوں پر بھی غورو خوض ہوا اور تجاویز پیش کیئے گئے۔ بعد ازاں وفد نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو نصیرآباد دورے کے لئے رخصت کیا۔ جہاں نواب ثناء اللہ خان زہری گرینڈ شمولیتی جلسہ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
ملک عبداللطیف شاہوانی کی قیادت میں وفد کی نواب ثناء اللہ خان زہری سے کراچی میں ملاقات

ٹیگز:
ملک عبداللطیف
