اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لیاری لاکھڑا روڈ سے ایک دن پرانی لاش برآمد، لسبیلہ کی تحصیل لیاری لاکھڑا روڈ سے ایک روز پرانی لاش برآمد کی گئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اور نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کی گئی۔جہاں نعش کی شناخت مٹھل خان ولد نبی بخش درڑو سکنہ رئیس گوٹھ نزد یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کراچی کے نام سے ہوئی ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے جبکہ مرنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی
لسبیلہ ٗ لاکھڑا روڈ سے ایک شخص کی نعش برآمد

ٹیگز:
لسبیلہ
