سبی(یو این اے )محکمہ انہار کے مطابق بولان ندی میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جس کا بہا 3850 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سبی میں سنی ندی پر قائم روڈی پل کا 15 فٹ کا حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے، جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پل کی مرمت کے لیے بھاری مشینری روانہ کردی گئی ہے، جیسے ہی پانی کا بہا کم ہوگا مرمتی کام فوری شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال تاحال قابو میں ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے۔
بولان و سبی میں ندی نالوں میں درمیانے درجے کاسیلابی ریلہ، روڈی پل کا حصہ متاثر

