کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) براہوئی اکیڈمی بلوچستان ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل ایڈوکیٹ تمغہ امتیاز ایوارڈ کے زیر اہتمام پروگرام سے پاکستان مسلم لیگ ن سریاب ٹاؤن کے صدر و سریاب ترقی پسند پینل کے چیرمین ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کی شخصیت ایک چراغ کی مانند ہے جو علم، خدمت، شرافت اور اعلیٰ کردار کی روشنی سے نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ پورے بلوچستان کو منور کرتا رہا ہے۔ ان کی زندگی کا ہر باب ایثار، سچائی، قانون دوستی اور انسانی فلاح و بہبود سے مزین ہے براہوئی اکیڈمی بلوچستان کے زیر اہتمام ان کی خدمات کا اعتراف محض ایک تقریب نہیں بلکہ ایک فکری تحریک ہے جو نوجوانوں کو اپنے ماضی کے عظیم کرداروں سے روشناس کراتی ہے انہوں نے قانون کو صرف پیشہ نہیں، بلکہ ایک مقدس فریضہ سمجھ کر انجام دیا عدالتوں میں ان کی آواز مظلوموں کی حمایت میں گونجتی رہی انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا چاہے حالات جیسے بھی ہوں ان کی علمی سوچ، بصیرت اور ثقافتی وابستگی نے نوجوان نسل کو اپنی زبان، ثقافت تاریخ و تمدن سے جڑے رہنے کی تلقین دی براہوئی ادب، تہذیب اور قومی شناخت کے فروغ میں ان کا کردار نہایت قابلِ ستائش ہے
ملک ایم صلاح الدین مینگل کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر نیت صاف ہو، عزم بلند ہو اور راستہ سچائی کا ہو تو منزل خود بخود قریب آ جاتی ہے۔ آج کے نوجوانوں کے لیے ان کا طرزِ زندگی ایک عملی نصاب کی حیثیت رکھتا ہے ایک ایسا نصاب جو انہیں دیانت خودداری علم اور خدمتِ خلق کا راستہ دکھاتا ہے براہوئی اکیڈمی بلوچستان کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے کہ وہ ایسی عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بناتی ہے۔
ایم صلاح الدین مینگل ایڈوکیٹ کی زندگی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے : ملک مصلح الدین مینگل ایڈوکیٹ

ٹیگز:
ملک مصلح الدین مینگل
