کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے رہنماء وصوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کا آپریشن پوری شدت سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ یا سفارش برداشت نہیں کی جائے گی،شہری سہولیات، ٹریفک نظام کی بہتری اور شاہراہوں کی توسیع کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے یہ بات انہوں نے کوئٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف سماجی، سیاسی و تجارتی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ملاقات میں شہری ترقی، صفائی کی صورتحال، ٹریفک نظام، تجاوزات اور شہر کی مجموعی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور شہری سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے، اور اس کی خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر ہم سب مل کر اپنا کردار ادا کریں تو کوئٹہ کو ایک جدید اور خوبصورت شہر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں بلکہ شہری خوبصورتی کو بھی متاثر کرتی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو کامیاب بنایا جا سکے مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، حمزہ شفقات کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کی ترقی، صفائی اور خوبصورتی کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔ “حمزہ شفقات نے بحیثیت ایڈمنسٹریٹر ایک فعال، پْرعزم اور وڑنری کردار ادا کیا، جس کے اثرات شہر بھر میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کو جاری رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو اس عمل سے کم سے کم تکلیف ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہری مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کوئٹہ کے عوام پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، اور غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات سے گریز کریں، تاکہ شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنایا جاسکے۔
کوئٹہ شہر کی خوبصورتی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: نوابزادہ امیر حمزہ زہری

ٹیگز:
امیر حمزہ زہری
