ژوب (یو این اے )بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
ژوب میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی

