مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ سٹی میں واقع تحصیل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 8 زخمیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہے حملہ آوروں نے سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جارہی ہے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا بازار خالی ہوگیا نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
مستونگ: تحصیل آفس پر مسلح افراد کا حملہ، بچہ شہید8 زخمی ٗ گاڑیاں نذرآتش

ٹیگز:
مستونگ
